احتجاج آئینہ توبہ
*احتجاج آئینہ توبہ۔*
امام قائم علیہ السلام نے غیبت اختیار کی ہے تو پھر ان کی غیبت ہمارے لیے باعث ہدایت ہے اور جب وہ ظاہر ہوں گے تو پھر ان کا ظاہر ہونا باعث ہدایت ہو گا ۔
غیبت اور ظہور ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں ۔ غیبت پلٹ جائے تو ظہور اور ظہور پلٹ جائے تو غیبت ہے ۔
اپنی جگہ سے کوئی نہیں ہلا صرف رخ موڑ لیا ہے ۔ اور اگر رخ دوبارہ ہماری طرف موڑ لیں گے تو ظاہر ہو جائیں گے ۔
یانی غیبت اور ظہور میں محض پلٹ جانے کا فیصلہ ہے۔ پلٹ جانا یانی توبہ ۔
اگر ہم کتاب لاریب سے سورہ توبہ پر روشنی ڈالیں گے تو ہمیں امام قائم علیہ السلام کی غیبت اور ان کے ظہور کے بارے میں معلومات حاصل ہو جانے کے امکانات حتمی ہوں گے ۔
سورہ توبہ کی تلاوت اور تفسیر سے پہلے کچھ ضروری باتیں عرض کرتا چلوں ۔
قرآن مجید جس کتاب کا جزو ہے اس کا اصل نام ہے ۔ *"الم - ذالک الکتاب لا ریب فیہ ہدی للمتقین"* ۔ حروف کی جگہ تبدیل کر لیجیے تو کتاب کا اصل نام واضح ہو جائے گا ۔ *"المہدی للمتقین ذالک الکتاب لا ریب فیہ"*-
سورہ توبہ میں ذکر ہے کہ امام قائم علیہ السلام کے ساتھ شریک ان کی ازواج کو امام علیہ السلام نے ذمہ داری سونپی کہ وہ مسلسل چار ماہ تک سفر کریں گی تاکہ یہ کتاب "المہدی للمتقین ذالک الکتاب لا ریب فیہ " کو دنیا کے چند گوشوں تک پہنچا دیں گی تاکہ وہاں سے پوری دنیا میں تقسیم ہو جائے گی اور ایک خاص مہینے کے پہلے دن اس کتاب کو لوگوں پر حجت قرار دیں گی اور اس کے بعد وہ پلٹ کر واپس آ جائیں گی ۔
چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا اور جب اس کتاب کو حجت قرار دیا تو انہوں نے کہا *و ھوا المولا و نعم المولا* اور وہی تو صاحب ولایت ہے جو میرا مولا ہے ۔
اس قول کی مخالفت ہو گئی اور لوگوں نے بغاوت کر دی مگر ان اشراف زادیوں کے مددگاروں نے ان کی حمایت کی اور مخالفین پر ٹوٹ پڑے ۔ بہت سے جاں نثار شہید ہو گئے ۔ مگر آخر کار وہ سب واپس آ جانے میں کامیاب ہو گئیں ۔
یہ واقعہ زیادہ تر افراد کے گوش گزار نہیں ہے مگر آپ کی آسانی کے لئے تفصیلات کے ساتھ سورہ توبہ کے حوالے سے بیان کر دیا جائے گا ۔ اس سے آگے بڑھ جانے سے پہلے چند امور پر تبادلہ خیال بہت ضروری ہے ۔
*- عون علی " یمانی "*
Comments
Post a Comment