احتجاج آئینہ غیبت امام قائم علیہ السلام

*احتجاج آئینہ غیبت امام قائم علیہ السلام ۔*

امام قائم علیہ السلام عظیم ترین ہیں جن پر آ کر ساری خدائی تھم گئی ۔

یانی امام علیہ السلام کو کامل اوصاف سے زیادہ کامل وصف ملا ہے جس میں قوت اس درجہ زیادہ ہے کہ 255 حجری کے بعد خدا کو کسی دوسرے نمائندہ کو بھیج دینے کے لیے ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہو گی ۔ وہ چاہے غائب رہیں یا چاہے ظاہر رہیں خدا کو کوئی نہیں پڑتا ہے اور خدائی نظام میں کوئی کمی نہیں آتی ہے ۔

خلقت موت و حیات،  تقسیم رزق و رحمت، رد و قبولیت دعا و حاجات، نصرت خلق خدا وغیرہ وغیرہ، ہر کام اپنی رفتار سے چل رہا ہے اور کوئی بھی کام عدل سے خالی نہیں ہوتا ۔

گویا وہ اپنے کام میں مصروف ہیں اور ہم سے ملنا جلنا یا ہمیں کسی بھی خاطر میں نہیں لاتے ہیں ۔ ہم ان کے لیے کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتے ہیں ۔ ان کو ہماری ضرورت ہی نہیں ہے ۔ تو پھر وہ پردے چاک کر کے ہمارے لیے کیوں کر برآمد ہو جائیں گے ۔ آیا ہم پیاسے ہیں کے وہ؟

یقین کے ساتھ پیاس ہماری ہے اور پیاس بجھانے کی ضرورت ہمیں ہے ۔ ان کو نہ کوئی پیاس سے نہ ہی وہ کوئی جستجو کریں گے ۔ وہ ایک قدم بھی نہیں بڑھایں گے ہمارے لیے کیوں کہ وہ ہم سب سے ہے نیاز ہیں اور اس سے کہیں زیادہ وہ ہم سب سے بے زار ہیں ۔

کواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا ہے بلکہ پیاسا خود چل کر کویں کے پاس جاتا ہے ۔

اگر ہم امام قائم علیہ السلام سے وابستگی بخیر چاہتے ہیں اور ان کی مدد چاہتے ہیں تاکہ وہ ہمیں ہدایت سے نواز دیں تو ہمیں ان کی تلاش کرنا ہو گی اور ان سے ملاقات کر کے ان کو راضی کرنا ہو گا تاکہ وہ ہمیں کسی خاطر میں لانے کے لیے راضی ہوں ۔

بے شک ان کا ظاہر ہونا بعید ہے لیکن صرف ظاہر ہونا ۔ وہ کسی گفا میں نہیں چھپے ہیں اور نہ ہی کسی جزیرہ میں دربدر ہو کر رہ رہے ہیں ۔ بھاگنا اور چھپنا تو بجھ دلی ہے ۔ وہ زمانے کے ساتھ جی رہے ہیں لیکن ہم نہیں جانتے ہیں ۔

سوچنے کی بات ہے اگر انہیں چھپا چھپی یا آنکھ میں چولی کھیلنا ہوتا تو وہ امام نہ ہوتے ۔ ان کا کوئی عمل بھی حکمت سے خالی نہیں ہوتا ہے ۔ وہ ہر مخلوق سے زیادہ علم و فضل و فن و ثقافت و حکمت و دانش و عقل و شعور و آگہی و فہم و فراست و شعور و بیداری و منزلت کے حامل ہیں اور ان کو خدا نے برگزیدہ جانا ہے ۔

ان کی غیبت میں ہی ان کے ظاہر ہونے کے آثار نمایاں ہیں اور انہوں نے خود ہی ہمارے لیے راستے فراہم کیے ہیں ۔

*- عون علی " یمانی "*

Comments